ایسی چٹنی جو کرے آپ کا وزن کم اور بنائے آپ کو سمارٹ
بڑھتا ہوا وزن نہ صرف بد صورتی کا باعث بنتا ہے بلکہ نئی بیماریوں کو بھی جنم دیتا ہے۔ کچھ لوگ اپنے وزن کو کم کرنے کے لیے ورزش کا سہارا لیتے ہیں اور کچھ لوگ اس کے لیے ڈائٹنگ شروع کردیتے ہیں جس کے باوجود وزن میں کمی نہ آنے کی وجہ سے ان کو مسلسل شکایت رہتی ہے۔
یہاں ہم آپ کو ایسی چٹنی بنانے کا طریقہ بتائیں گے جس کو آپ روزانہ دوپہر کے کھانے میں بھی کھا سکتے ہیں اور ممکن ہے کہ اس سے آپ کا وزن بھی تیزی سے کم ہونے لگے۔
چونکہ لہسن اور ادرک میں اینٹی آکسیڈنٹ اوراینٹی بائیوٹکس خصوصیات ہوتی ہیں جو جسم کی چربی کو پگھلانے میں اپنا کردار ادا کرتی ہیں۔ یہی وجوہات ہیں جن کی وجہ سے یہ چٹنی قدرتی طور پر آپ کے لئے مفید ہے۔
چٹنی بنانے کا طریقہ
۔ ایک گڈی پودینے کی لیکر اس کو دھولیں۔
۔ ساتھ ہی ایک گڈی دھنیاں اور 3 سے 4 عدد ہری مرچ لے لیں۔
۔ اس کے بعد حسب ضرورت بھیگی ہوئی املی کا گودا لے لیں اور تمام اجزاء کو گرینڈر میں ڈال لیں۔
۔ اب اس میں آدھا لیموں کا رس، ذرا سا ادرک اور لہسن، حسب ضرورت نمک، ایک چٹکی اجوائن، آدھی چمچ لال مرچ پاؤڈر اور آدھا چمچ چینی کا شامل کرلیں۔
۔ اب تمام اجزاء کو اچھی طرح پیس لیں۔
۔ ہری چٹنی تیار ہے۔
۔ اگر آپ اپنا وزن تیزی سے کم کرنا چاہتے ہیں تو اس چٹنی کا استعمال روزانہ کریں کیونکہ اس چٹنی میں موجود تمام اجزاء آپ کے وزن کو کم کرنے میں مددگار ہیں