گھر کی دیوار سیلن سے خراب ہوگئی ہیں تو ان کو ٹھیک کرنے کے 4 آسان طریقے جانیے
آج کل دیواروں میں سیلن کا لگ جانا ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔ اکثر لوگوں کے گھروں میں سیلن لگ جاتی ہے جو کہ نہات بْری لگتی ہے اور مہمانوں کے سامنے شرمندگی کا باعث بنتی ہے جس کی وجہ سے کچھ لوگ تو دیواروں میں پینٹ کروا لیتے ہیں لیکن اس میں زیادہ خرچہ آنے کے باعث کچھ لوگ سیلن لگی دیواروں کو یہی چھوڑ دیتے ہیں اور اس کی وجہ سے دیواریں مزید خراب ہوجاتی ہیں۔
دیوار کو سیلن لگنے سے بچانے کے لیے آج ہم آپ کو 4 آسان اور کارآمد طریقے بتاتے ہیں جس کی مدد سے آپ اپنے گھر کی دیواروں کو سیلن سے محفوظ بنا سکتے ہیں۔
پہلا طریقہ
دیوار میں ہونے والی سیلن کی چانچ کریں کے اور پتہ لگائیں کہ یہ ہوئی کیوں ہے؟ آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ گھر کی دیواروں سے پانی آجاتا ہے اور یہ سیلن لگنے کی ایک وجہ ہوسکتی ہے۔ اس لیے سب سے پہلے پتہ لگائیں کے یہ پانی کہاں سے آرہا ہے۔
عموماً یہ پانی کچن یا واش روم کے ٹائلز ٹوٹنے یا ان میں گیپ آنے کی وجہ سے آتا ہے اور دیوار یہ پانی جذب کرلیتی ہے جس سے سیلن پیدا ہوجاتی ہے۔ اس مسئلے کو ٹھیک کرنے کا طریقہ آپ کو تھوڑا مہنگا پڑھ سکتا ہے۔ اگر تو آپ اس کا خرچہ برداشت کرسکتے ہیں تو اس کے لیے فوراً پلمبر کو بلوائیں تاکہ وہ اس کا معائنہ کرے کہ پانی لیک یا ٹپک کہاں سے رہا ہے اور پھر اس کے لیے صحیح عمل درآمد شروع کرے۔
اگر مسئلہ صرف ٹائلز کا ہو تو آپ خود اس میں وائیڈ سیمنٹ لگا دیں۔ تاکہ کریک بھر جائے اور زمین کے اندر پانی نہ جائے اور سیلن لگنے کے امکانات بھی نہ رہیں۔
دوسرا طریقہ
سیلن کی دوسری وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ آُ پ کی چھت میں موجود پانی کی ٹینکی بھر جانے کی وجہ سے پانی چھت پر جمع ہوجاتا ہو اور اس وجہ سے گھر کی دیواروں میں پھوپندی لگنے شروع ہوجاتے ہیں اور اس سے سیلن پیدا ہوتی ہے اور پھر دیوار خراب ہونے لگتی ہیں۔ اس کا حل یہ کہ آپ پانی کی ٹینک کی جگہ کے ارد گرد ایسی جگہ بنائیں جس سے پانی بہہ کر کہیں اور چلا جائے اور رکے نہیں تاکہ زمین پانی جذب نہ کرے۔
تیسرا طریقہ
تیسرا طریقہ آپ کے گھر کی سیلن لگی دیوار کو کم پیسوں میں ٹھیک کرنے کا ہے۔ متاثرہ دیواروں میں وال پیپر لگا دیں تاکہ سیلن لگی گندی دیواریں صاف ستھری ہوجائیں اور بری نہ لگے۔ وال پیپر خریدتے ہوئے اس بات کا خیال رکھیں کہ یہ دو سے زائد اقسام کی کوالٹی میں دستیاب ہوتے ہیں لیکن یہ سیلن سے خراب دیواروں کا مستقل حل نہیں ہے۔
چوتھا طریقہ
دیواروں کی سیلن سے نجات حاصل کرنے کا ایک طریقہ اور بھی ہے جو کہ سستا اور دیر پا حل بھی ہے جس کے استعمال سے ایک طویل عرصے تک سیلن دوبارہ آپ کے گھر کی دیواروں کا رخ نہیں کرتی اور یہ بازار میں دستیاب مخصوص قسم کے کیمیکل سے ممکن ہے جو کہ متاثرہ دیوار پر لگوائی جائے تو ممکن ہے کہ سیلن سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکے یہ کیمیکل سیلن سے بچاؤ کے لیے ہی استعمال کی جاتی ہے اور اس کے استعمال کا طریقہ کار اس سے منسلک کاریگر ہی جانتے ہیں۔